چھوٹے انسان کو بڑا عہدہ مل جائے تو اسکی اوقات نہیں بدلتی، خواجہ آصف کی عمران خان پر تنقید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر سخت تنقید کی ہے۔خواجہ آصف نے کہا چھوٹے انسان کو بڑا عہدہ مل جائے تو اس کی اوقات نہیں بدلتی، یہ شخص وزیراعظم رہا ہے، اپنے محسنوں سے لے کر سرکاری افسروں اور خواتین تک کو گالیاں اور دھمکیاں دیتا ہے۔دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا بغاوت اور نفرت انگیزی پھیلانے پر پیمرا عمران خان کے خلاف ایکشن لے، فارن ایجنٹ اور سیاسی دہشتگرد کو ٹی وی پر دکھانا بند کیاجائے۔واضح رہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا خطاب براہ راست دکھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اپنی تقریروں میں اداروں پر مسلسل بے بنیاد الزام تراشی کر رہے ہیں اور نفرت انگیزی پھیلا رہے ہیں، عمران خان اپنی تقریروں میں مسلسل اداروں اور افسران کے خلاف اکسا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر