یوکرین جنگ کے بعد ضبط کی گئی روسی سپریاٹ نیلام کرنے کا فیصلہ

روس سے تعلق رکھنے والے ارب پتی شخص کی ضبط کی گئی سپر یاٹ نیلام کی جارہی ہے۔Axioma نامی کشتی کو مارچ میں جبرالٹر سے اس وقت ضبط کیا گیا جب امریکی بینک جے پی مورگن نے کہا تھا کہ سپر یاٹ کے مالک Dmitrievich Pumpyansky نے 2 کروڑ ڈالرز کا قرضہ ادا نہیں کیا۔72.5 میٹر کی اس کشتی کو 23 اگست کو جبرالٹر میں نیلام کیا جائے گا۔اس کشتی میں 6 کیبن ہیں، جبکہ ایک سوئمنگ پول، تھری ڈی سنیما اور دیگر متعدد آسائشات موجود ہیں۔فروری میں روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد متعدد روسی شہریوں پر مختلف ممالک نے پابندیاں عائد کرتے ہوئے ان کے اثاثے ضبط کیے تھے۔مگر یہ پہلا موقع ہے جب ضبط کی گئی کسی چیز کی نیلامی کی جارہی ہے۔کچھ حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ضبط کیے گئے اثاثوں کو یوکرین سے بے گھر ہونے والے افراد کی مدد کے لیے استعمال کیا جائے۔مگر Axioma کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم جے پی مورگن بینک کے پاس جانے کا امکان ہے۔Dmitrievich Pumpyansky پر یوکرین جنگ کے بعد برطانیہ، یورپی یونین اور امریکا نے پابندیاں عائد کی تھیں۔



  تازہ ترین   
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا
ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا
عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری، مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف
وزیراعظم کی امریکا میں مختلف ممالک کے صدور سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
رمضان المبارک کے آغاز پر ہی مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ
باجوڑ پوسٹ پر حملہ کرنے والا دہشتگرد بھی افغان نکلا، ناقابل تردید شواہد مل گئے
محکمہ داخلہ پنجاب کی کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری
فلسطین کیلئے 12 ارب ڈالر کا اعلان خوش آئند ہے: خواجہ محمد آصف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر