پی ٹی آئی اور فوج میں تصادم کی سازش ہو رہی، تصادم ہوا تو ملک میں خونریزی ہوگی، عمران خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا انفلوائنسرز سے گفتگو میں حکومت سے بات چیت کی پیشکش مسترد کردی۔سوشل میڈیا انفلوائنسرز سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ کرپٹ لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر بات نہیں کرسکتا، ان لوگوں کےساتھ بیٹھنے کا مطلب کرپشن تسلیم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہیے، آرمی چیف کی تعیناتی پر ڈرامہ شروع ہوجاتا ہے، دنیا میں ایسا نہیں ہوتا کہ آرمی چیف کی تعیناتی ایشو بن جائے۔ان کا کہنا تھاکہ ملک میں سیاسی استحکام سے معاشی استحکام آئے گا، فوج اکیلی ملک کو اکٹھا نہیں کرسکتی، فوج ملک کو اکٹھا کرسکتی تو مشرقی پاکستان نہ ٹوٹتا، ملک کو سیاسی جماعتیں اکٹھا کرتی ہیں اور اس وقت واحد قومی جماعت تحریک انصاف ہے۔مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کے دوران شہباز گل کی تازہ ترین ویڈیو چلوا دیعمران خان کا کہنا تھاکہ کوئی ایسا فیصلہ نہیں کروں گا جس سے ملک کو نقصان پہنچے، بھارتی اسرائیلی لابی میرے ہٹنے پر خوش ہوئی، قومی قیادت اسرائیلی بھارتی لابی کےپلان کے خلاف تھی۔ان کا کہنا تھاکہ مسئلے کا واحد حل صاف شفاف انتخابات ہیں اور آئندہ انتخابات کی ٹکٹیں خود دوں گا۔پنجاب حکومت کے حوالے سے پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت صرف حمزہ شہباز کو ہٹانے کیلئے حاصل کی، وہ ہمارے لوگوں کے خلاف کارروائی کررہا تھا۔ان کا مزید کہنا تھاکہ پولیس حکام کے خلاف کارروائی کرتے ہیں تو چڑیا گھر سے کال آجاتی ہے۔شہباز گل کے حوالے عمران خان کا کہنا تھاکہ فاشزم کی کلاسک مثال شہباز گل کا کیس ہے، پولیس کہہ رہی ہے کہ شہباز گل پر ہم نے تشدد نہیں کیا تو پھر کس نے کیا؟ آج ریلی سے خطاب میں اہم باتیں کروں گا، شہباز گل نے اصغر خان کیس فیصلے سے ہٹ کر تو کوئی بات نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ سازش ہورہی ہے پی ٹی آئی اور فوج میں تصادم ہو، اگر تصادم ہوا تو ملک میں خونریزی ہوگی، ہم سے نیوٹرلز اس مافیا حکومت کو تسلیم نہیں کراسکتے۔شہباز شریف کی پیش کش پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ چارٹر آف اکانومی ایک فراڈ ہے، چارٹر آف اکانومی چاہتے ہیں تو اپنی باہر والی جائیدادیں واپس لائیں۔انہوں نے کہا کہ بڑی بدقسمتی ہے کہ ایک تعیناتی کی وجہ سے ملک میں یہ سب ہورہا ہے، ڈی جی آئی ایس آئی لگانے کا اختیار وزیر اعظم کا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر