گرم راتیں اموات میں 60 فیصد اضافے کا سبب بن سکتی ہیں، تحقیق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گرم راتیں عالمی سطح پر اموات میں 60 فیصد اضافے کا سبب بن سکتی ہیں۔ٹیمپریچر نامی جرنل میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح موسمیاتی تغیر سونے کے عمل کو متاثر کرسکتا ہے جس کے سبب انسان وبائی امراض کے لیے مزید آسان ہدف بن سکتا ہے۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، لاس اینجلس، کے پروفیسر اور تحقیق کے مصنف مائیکل آر اِروائن نے مطالعے میں لکھا کہ ماضی میں کی جانے والی تحقیقوں میں بتایا گیا تھا کہ لوگوں میں تھرموریگولیشن اور اطراف کے درجہ حرارت میں اضافہ نیند میں خلل پیدا کر سکتا ہے۔تھرموریگولیشن ایک ایسا عمل ہوتا ہے جس میں مملیے اپنے جسم کے درجہ حرارت کو قابو میں رکھتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بنیادی مدافعت نظام کے ذریعے نیند جسم کو ان تمام زخموں یا انفیکشنز کے لیے تیار کرتی ہے جو آئندہ دن پیش آسکتے ہیں۔نیند میں خلل سوزش کی علامات میں اضافہ اور مدافعتی نظام کے توازن میں مداخلت کر سکتی ہے۔اروائن نےتحقیقی مقالےمیں لکھا کہ ان کیفیات کے تحت نیند میں خلل میں مدافعتی نظام کے اثر کو کم کرنے، ویکسین کے اثر کو ختم کرنے اور انفیکشن والی بیماریوں کے مزید آسان ہدف بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔بڑھتےدرجہ حرارت کے سبب خراب نیند کے اثرات یک طرفہ طور پر ان لوگوں کو زیادہ متاثر کرسکتے ہیں جن کی ایئر کنڈشنرز تک رسائی نہیں ہے اور وہ گرمی سے متعلقہ صحت پر پڑنے والے منفی اثرات کے خطرات سے زیادہ دوچار ہیں۔اس ریویو میں 7 لاکھ 65 ہزار افراد پر ایک سروے کیا گیا جس میں شرکاء نے رات کے اوقات میں بڑھتے درجہ حرارت کے سبب خراب نیند کے متعلق خود بتایا۔ تحقیق کے نتائج میں بوڑھے اور کم آمدنی والی کمیونیٹیز زیادہ متاثر دِکھائی دیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے
امن معاہدہ کشیدگی میں کمی، مذاکرات کے ذریعے امن کی طرف اہم قدم ہے: بلاول بھٹو
امریکی نائب صدر نے معاہدے کو مشرق وسطیٰ میں نئے دور کے آغاز کی علامت قرار دیدیا
عالمی برادری کا ایران امریکا معاہدے کا خیرمقدم، پاکستان کی ثالثی پر تعریف
ایران امریکا معاہدہ: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر