دھنیے کے بیج امراضِ قلب سے بچنے کے لیے مفید قرار

راک ویلی(نیشنل ٹائمز): عالمی سطح پر لوگوں کو درپیش صحت کے مسائل میں سے ایک بڑا مسئلہ کولیسٹرول کا ہے۔ دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 44 لاکھ اموات کولیسٹرول کی وجہ سے واقع ہوتی ہیں، اب ایک نئی تحقیق میں دھنیے کے بیج کولیسٹرول ختم کرنے اور دل کے لیے مفید ثابت ہوئے ہیں۔کولیسٹرول کے زیادہ ہونے کا مطلب خون میں چکنائی کی زیادتی ہونا ہے۔ اگر اس سے نہ نمٹا جائے تو یہ شریانوں کو بند کرتے ہوئے امراضِ قلب اور فالج کا سبب بن سکتا ہے۔کولیسٹرول کی زیادتی عموماً چکنائی سے بھرپورغذا، ناکافی ورزش اور زیادہ وزن اور تمباکو نوشی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ کسی شخص کو اس حالت کا سامنا جینیاتی طور پر بھی ہوسکتا ہے تاہم، متعدد مطالعات کے مطابق ایک جڑی بوٹی ایسی ہے جس میں صحت کو بہتر بنانے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔محققین کو تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ دھنیے کے بیج جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کے ساتھ قلبی امراض کے خطرات کو بھی کم کرتے ہیں۔بھارت کی شری رام چندرا یونیورسٹی کی ایک ٹیم کے تحقیقی مقالے میں بتایا گیا ہے کہ دھنیے کے بیج مضر کولیسٹرول اور چکنائی کو کم کرسکتے ہیں۔مقالے میں بتایا گیا کہ تجربے میں جب جانوروں کو دھنیے کے بیج کھلائے گئے تو ان کے ٹشوز میں موجود کولیسٹرول اور چکنائی کی سطح میں واضح کمی آئی۔مقالے میں یہ بھی بتایا گیا کہ جانوروں میں مضر کولیسٹرول میں کمی کے ساتھ مفید کولیسٹرول میں اضافہ بھی دیکھا گیا۔سال 2009ء میں ایتھنو فارماکولوجی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق دھنیے کے بیج فشار خون کو کم کرنے کے لیے بھی کارگر ثابت ہوسکتے ہیں۔ بلند فشارخون بھی دل کی صحت کے لیے مسائل پیدا کرسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر