حرامانی نے اردو میں بات کرنے کی وجہ بتادی؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرامانی اور ان کے شوہر مانی (سلمان شیخ) نے بتادیا کہ وہ لندن میں بھی اردو میں کیوں بات کر رہے ہیں۔حرامانی اور ان کے شوہر مانی ان دنوں لندن میں ہیں، انہوں نے گزشتہ دنوں بی بی سی ایشیا کو انٹرویو دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حرا مانی نے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے میزبان کے ایک سوال پر بتا دیا کہ وہ اردو میں کیوں بات کرتی ہیں۔میزبان نے سوال کیا کہ آپ انٹرویو کس زبان میں دینا چاہیں گی؟حرا مانی نے جواب دیتے ہوئے اردو کا انتخاب کیا اور کہا کہ میں انگریزی میں بات کرتی ہوں لیکن میرے مداحوں کی بڑی تعداد ایشین ہیں، میں ایشین ہوں جو لوگ مجھے دیکھتے اور پسند کرتے ہیں وہ انڈیا اور پاکستان سے ہیں۔ وہ ہندی اور اردو بولتے اور سمجھتے ہیں اس لیے اردو میں ہی انٹرویو دینا پسند کروں گی کیونکہ میں چاہتی ہوں کہ میں اپنی آواز ان تک پہنچاؤں۔



  تازہ ترین   
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر