میانمار کا روس سے تیل درآمد کرنے کا فیصلہ، ستمبر میں پہلی کھیپ پہنچے گی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)میانمار نے بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر روس سے تیل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ بات میانمار کی فوجی جنتا کے ترجمان نے بتائی۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق میانمار کے روس کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں کیونکہ دونوں ہی ممالک مغربی ملکوں کی طرف سے عائد پابندیوں کی زد میں ہیں۔روس اپنے تیل کو فروخت کرنے کے لیے نئے ممالک تلاش کر رہا ہے کیونکہ ممکنہ طور پر رواں سال کے آخر تک اس کے سب سے بڑے خریدار ’یورپ‘ میں روس سے تیل درآمدات پر پابندی لگ جائے گی۔میانمار کے فوجی ترجمان زا من تن نے کہا کہ ہمیں روس سے تیل درآمد کرنے کی اجازت مل گئی ہے اور یہ تیل معیاری ہونے کے ساتھ ساتھ کم قیمت ہے۔ستمبر تک روس سے تیل کی کھیپ میانمار پہنچنا شروع ہوجائے گی۔ترجمان نے بتایا کہ فوجی جنتا چیف من آنگ نے پچھلے مہینے دورہ روس میں تیل درآمدات سے متعلق بات چیت کی تھی۔میانمار کی جانب سے ملک میں تیل کے کنوؤں کی تلاش کے لیے چین اور روس کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔پچھلے ہفتے میانمار کے مختلف شہروں میں پیٹرول کی قلت کے باعث پیٹرول پمپس بند بھی ہوئے تھے۔

 

 

 



  تازہ ترین   
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا
ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا
عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری، مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف
وزیراعظم کی امریکا میں مختلف ممالک کے صدور سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
رمضان المبارک کے آغاز پر ہی مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ
باجوڑ پوسٹ پر حملہ کرنے والا دہشتگرد بھی افغان نکلا، ناقابل تردید شواہد مل گئے
محکمہ داخلہ پنجاب کی کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری
فلسطین کیلئے 12 ارب ڈالر کا اعلان خوش آئند ہے: خواجہ محمد آصف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر