شہباز گِل پر جو تشدد ہوا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، شیخ رشید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہباز گِل پر جو تشدد ہوا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، کم عقل لوگ سمجھتے ہیں کہ عوام اور عمران خان کو الگ کریں گے۔شیخ رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ 13 پارٹیاں عمران خان کے خلاف نکلی ہیں، جبکہ ملک کی 80 فیصد آباد پر عمران خان کی حکومت ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر کسی نے اسلام آباد میں روکا تو دفعہ 144 کے 144 ٹکڑے کریں گے۔شیخ رشید نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فواد چوہدری نے جو تجویز دی ہے وہ پی ٹی آئی کے لیڈر ہیں ٹھیک ہی تجویز دی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ میری پنڈی والوں سےکوئی لڑائی نہیں، ان کو بتادیا تھا عمران خان کے ساتھ ہوں، پنڈی کی تاریخ سے واقف ہوں محترمہ فاطمہ جناح اور بے نظیر کے جلسے کے وقت بھی پنڈی میں تھا۔سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو ان کا شکر گزار ہوں گا۔

 

 



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر