اسلام آباد:(نیشنل ٹائمز)صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہوٹل پر حملے میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی اہلکار کے مطابق موغادیشو میں القاعدہ کی ذیلی تنظیم الشباب کے جنگجوؤں نے ایک ہوٹل پر حملہ کیا۔سیکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام سے مسلح افراد اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان مقابلہ جاری ہے اور آج صبح علاقے میں فائرنگ، بم دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق سیکیورٹی اہلکار نے بتایا ہے کہ فورسز نے عمارت میں پھنسے متعدد شہریوں کو باحفاظت نکال لیا ہے۔واضح رہے کہ الشباب کے دہشتگردوں کی جانب سے 2020 میں موغادیشو ہی کے ایک اور ہوٹل پر حملے کے دوران 16 افراد کو قتل کیا گیا تھا۔
موغادیشو میں ہوٹل پر حملہ، 8 افراد ہلاک



