وزیراعظم نے پی ایم سی ارکان تبدیل کردیے، مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے ارکان کو تبدیل کر دیا جب کہ ٹیسٹنگ میں مبینہ کرپشن کا معاملہ تحقیقاتی ایجنسی کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے آئین و قانون کے مطابق عمران خان کے پاکستانی نژاد امریکی کزن ڈاکٹر نوشیروان برکی کے منتخب پاکستان میڈیکل کمیشن کے ارکان کو صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے تبدیل کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایم سی میں میڈیکل امتحانات میں کرپشن کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ گزشتہ سالوں میں بھی بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ میں بے ضابطگیاں اور مالی بدعنوانیاں رپورٹ ہوئیں، جس کا معاملہ نیب میں زیر التوا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ کمیشن کے نئے ارکان آئین و قانون کے مطابق میرٹ پر تعینات ہوں گے جب کہ ٹیسٹنگ میں مبینہ کرپشن کا معاملہ تحقیقاتی ایجنسی کو دیا جائے گا۔ ایم ڈی کیٹ کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر