شہباز گِل مسلسل سانس کی تکلیف کی شکایت کر رہے ہیں، پمز ذرائع

اسلام آباد:(نیشنل ٹائمز)پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل مسلسل سانس کی تکلیف کی شکایت کر رہے ہیں، میڈیکل بورڈ نے اُن کا ایک اور ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔پمز اسپتال کے ذرائع کے مطابق سانس کی تکلیف اور پھیپھڑوں کے مکمل چیک اپ کے لیے ٹیسٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیکل بورڈ نے شہباز گِل کی سی ٹی پلمونری اینجیوگرافی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب شہباز گِل پر تشدد الزامات سے متعلق پولیس انکوائری شروع کردی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ہے جس میں تفتیشی ٹیم سمیت اعلیٰ پولیس حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں کہا گیا ہے کہ شہباز گِل کی خوراک سے متعلق بھی مکمل نگرانی کی جائے گی، پولیس نے تشدد الزامات پر بیانات قلمبند کرنا شروع کر دیے ہیں۔پولیس نے شہباز گِل معاملے پر ڈاکٹرز کے بیان بھی لے لیے ہیں، ذرائع کے مطابق تشدد سے متعلق انکوائری کی نگرانی آئی جی اسلام آباد کر رہے ہیں۔تفتیشی ٹیم کی جانب سے حکام کو عدالتی کارروائی پر بھی بریفنگ دی گئی ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی کو تشدد سے متعلق انکوائری رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے رکھا ہے۔



  تازہ ترین   
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر