منکی پاکس کے ایک مریض کی ناک گلنا شروع ہوگئی

برلن(نیشنل ٹائمز): جرمنی میں منکی پاکس سے متاثر ایک شخص کی ناک گلنا شروع ہوگئی، حالیہ وباء میں ریکارڈ کیا جانے والا یہ معاملہ اپنی نوعیت کا سب سے تشویش ناک معاملہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 40 سالہ مریض (جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی) کچھ روز قبل اپنی ناک پر سرخ نشان کا معائنہ کرانے اپنے معالج کے پاس گیا تو اسے سن برن قرار دے کر واپس بھیج دیا گیا۔تین دن میں مریض کی ناک کی جِلد مردار ہوکر سیاہ ہونی شروع ہوگئی، جس کے بعد ناک پر تکلیف دہ کھرنٹ جم گیا۔ اسی دوران متاثرہ شخص کے جسم پر پس سے بھرے دانے بھی نکل آئے۔ایک پی سی آر ٹیسٹ کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی کہ وہ منکی پاکس سے متاثر ہے جس کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیا اور اینٹی وائرل ادویات کی خوراک دی گئی۔ مزید معائنوں سے علم ہوا کہ مریض سائیفلِس اور ایچ آئی وی سے بھی متاثر تھا۔مریض کو انفیکشن کے علاج کے لیے دوائیاں دی گئیں جس سے زخم تو سوکھ گئے لیکن ناک کی تکلیف میں جزوی طور پر بہتری آئی۔ متاثرہ شخص نے طبی ماہرین کو بتایا کہ اس سے قبل اس نے کبھی جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفیکشنز کے متعلق ٹیسٹ نہیں کرایا تھا۔ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص کا معاملہ ایچ آئی وی کا علاج نہ کیے جانے کی وجہ سے انتہائی شدت اختیار کرچکا تھا جس کی وجہ سے ان کا مدافعتی نظام کمزور ہوچکا تھا جس کے سبب اسے نیکروسِس کا زیادہ خطرہ لاحق تھا۔نیکروسِس ایک ایسی حالت ہوتی ہے جس میں ٹشو کسی انفیکشن کے سبب مردار ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر