’عدم برداشت کا شکار ملک‘ کہنے پر بھارتی شاہ رخ خان پر برس پڑے

ممبئی(نیشنل ٹائمز): بالی ووڈ کے کنگ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بھارت کو ایک ’عدم برداشت‘ ریاست کہا تھاجس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔دنیا بھر میں موجود مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے بھارتی اداکار شاہ رُخ خان نے حال ہی میں بھارتی نیوز چینل انڈیا ٹوڈے پر گفتگوکی جس میں ان سے بھارت کے ’عدم برداشت ‘ پر سوال کیا گیا۔صحافی نے کنگ خان سےسوال کیا کہ آپ کے نزدیک کیا بھارت میں عدم برداشت بڑھ رہا ہے یا بھارت عدم برداشت ریاست ہے؟سوال کے جواب میں شاہ رُخ خان نے کہا کہ ’بھارت ایک انتہائی عدم برداشت ریاست ہے یہا ں عدم برداشت بڑھتا جا رہا ہے۔شاہ رُخ خان کے اس متنازعہ بیان ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جبکہ بھارتی انتہا پسندوں اور ناقدین کی جانب سے کنگ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شاہ رُخ خان کی فلم ’ پٹھان‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کا جس کے بعد ’ہیش ٹیگ بائیکاٹ پٹھان‘‘ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہا ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ ’’اگر ہندوستان عدم برداشت کا شکار ملک ہے تو پھر شاہ رُخ خان اب بھی یہاں کیوں رہ رہے ہیں‘‘۔یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی نئی فلم ‘پٹھان’ 25 جنوری 2023ء کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔



  تازہ ترین   
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر