مشہور جاپانی فیشن ڈیزائنر ہانی موری 96سال کی عمر میں چل بسیں

اسلام آباد:(نیشنل ٹائمز)جاپانی مشہور فیشن ڈیزائنر ہانی موری عرف ’میڈم بٹرفلائی‘ 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔فرانسیسی فیشن کی دنیا میں اپنے فن کا لوہا منوانے والی ہانی موری وہ پہلی جاپانی فیشن ڈیزائنر تھیں جنہوں نے بین الاقوامی شہرت حاصل کی۔ہانی موری کے انتقال کی خبر گزشتہ روز اُن کے دفتر کی انتظامیہ کی جانب سے دی گئی تھی۔ہانی موری نے تقریباً نصف صدی قبل فرانسیسی فیشن کی دنیا میں قدم رکھا تھا، انہوں نے اپنے دستخط کے لیے اپنے اصلی نام کے بجائے ’میڈم بٹر فلائی‘ کا انتخاب کیا۔ہانی موری نے ڈیزائننگ کی دنیا میں بطور خاتون ایک منفرد مقام بنایا ، وہ اپنے ملک سمیت دیگر خواتین کی ایک علمبردار کی سی حیثیت رکھتی تھیں۔ہانی موری نے امریکی اداکارہ گریس کیلی اور نینسی ریگن (امریکی اداکارہ اور سابقہ خاتونِ اول) کے لیے بھی کپڑے ڈیزائن کیے، ہانی موری کو موجودہ جاپانی شہزادی ایمپریس مساکو کی شادی کا گاؤن بھی ڈیزائن کرنے کا اعزاز حاصل تھا۔ہانی موری کو کپڑوں سمیت پرفیوم، ہینڈ بیگز، چھتریاں، جوتے اور اسکارف ڈیزائنر کے طور پر بھی جانا جاتا تھا۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا
سکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، 3 دہشت گرد جہنم واصل
لانگ مارچ لکی مروت سے کرک پہنچ گیا، سہیل آفریدی کی ہیلی کاپٹر سے انٹری
صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان پہنچیں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول
دہشت گردی کے خلاف پالیسی بنانے سے کس نے روکا؟ خواجہ آصف کا سہیل آفریدی سے سوال
امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر