ولادیمیر پیوٹن کی خواتین کو انوکھی پیشکش

اسلام آباد:(نیشنل ٹائمز)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے ملک کی آبادی بڑھانے کے لیے خواتین کو 10 یا اس سے زیادہ بچے پیدا کرنے پر رقم کی پیشکش کی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ولادیمیر پیوٹن کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ جس خاتون کے 10 یا اس سے زائد بچے ہوں گے، ریاست اُنہیں اعزازی ٹائٹل ’مدر ہیروئن‘ سے بھی نوازے گی۔ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے اعلان کردہ اس اسکیم کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے تحت حکومت سوویت دور کے اعزازی ٹائٹل ’مدر ہیروئن‘ کو بحال کرتے ہوئے 10 یا اس سے زیادہ بچے پیدا کرنے پر خاتون کو بھاری رقم بھی دے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیوٹن کے اعلان کے مطابق 10بچوں کو جنم دینے والی ماؤں کو پرورش کے لیے 13ہزار 500 سو پاؤنڈ فی بچہ دیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کو اس وقت آبادی میں کمی کا سامنا ہے جس میں عالمی وبا کورونا وائرس اور یوکرین میں حملے کے بعد تیزی سے مزید کمی آئی ہے۔دوسری جانب روسی ماہرین کی جانب سے اس کوشش کو مایوس کُن قرار دیا جا رہا ہے۔اس اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر میتھرز نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن کا ماننا ہے کہ جن لوگوں کے خاندان بڑے ہوتے ہیں وہ زیادہ محب وطن ہوتے ہیں۔اس اعلان سے متعلق متعدد حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حالیہ برسوں کے دوران کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہونے اور یوکرین کے ساتھ جنگ میں تقریباً 50 ہزار روس فوجیوں کی ہلاکت کے بعد اٹھایا گیا ہے تا کہ اس خلاء کو پُر کیا جا سکے۔روسی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واضح طور پر روسی خواتین کو زیادہ پچے پیدا کرنے اور خاندان کو بڑا بنانے کی جانب ترغیب دینے کی ایک کوشش ہے۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر