اسرائیل نے 7 فلسطینی این جی اوز کے دفاتر سیل کر دیے

اسلام آباد:(نیشنل ٹائمز)اسرائیل نے مغربی کنارے میں 7 فلسطینی این جی اوز کے دفاتر سیل کرکے املاک کو ضبط کرلیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں کارروائیوں کے دوران دفاتر سیل کیے ہیں۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے7 فلسطینی تنظیموں کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔اقوام متحدہ نے 7 فلسطینی تنظیموں کے دفاتر سیل کرنے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت کی ہے۔اقوام متحدہ کا اپنے جاری پیغام میں کہنا ہے کہ فلسطینی تنظیموں کے دفاتر سیل کرنے کا اقدام مکمل طور پر ظالمانہ ہے۔اقوام متحدہ کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیل نے7 فلسطینی تنظیموں پر عائد الزامات کے کوئی قابل بھروسہ ثبوت فراہم نہیں کیے ہیں۔دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی جاں بحق ہوگیا۔فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 58 سال کے فلسطینی شخص کے سر میں گولیاں ماری ہیں۔



  تازہ ترین   
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا
ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا
عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری، مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف
وزیراعظم کی امریکا میں مختلف ممالک کے صدور سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
رمضان المبارک کے آغاز پر ہی مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ
باجوڑ پوسٹ پر حملہ کرنے والا دہشتگرد بھی افغان نکلا، ناقابل تردید شواہد مل گئے
محکمہ داخلہ پنجاب کی کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری
فلسطین کیلئے 12 ارب ڈالر کا اعلان خوش آئند ہے: خواجہ محمد آصف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر