اسمبلی میں موجود ارکان کو ذاتی فائدے کیلئے قانون سازی نہیں کرنی چاہیے: چیف جسٹس

اسلام آباد:(نیشنل ٹائمز): چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہےکہ اسمبلی میں موجود ارکان کو ذاتی فائدے کیلئے قانون سازی نہیں کرنی چاہیے۔سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ملک غیر معمولی حالات سے گزر رہا ہے، پی ٹی آئی کے 150 ارکان اسمبلی کا بائیکاٹ کرکے بیٹھے ہیں، متعدد بارکہہ چکے ہیں کہ اسمبلی جاکراپنا کردار ادا کریں۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ اسمبلی میں موجود ارکان کو ذاتی فائدے کیلئے قانون سازی نہیں کرنی چاہیے، سپریم کورٹ قانون سازی میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی، ہم صرف بنیادی حقوق کےخلاف ترامیم ہونے کے نکتے کا جائزہ لیں گے، ہائی پروفائل کیسزکا ریکارڈ لے کرصرف دیکھ رہے ہیں کہ کیسزچلتے ہیں یا نہیں۔معزز چیف جسٹس نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ آئین کے تحت چلنے والے تمام اداروں کو مکمل سپورٹ کرتی ہے، غیرمعمولی حالات میں کیس سن کر مزے نہیں لے رہے۔اس موقع پر جسٹس منصورعلی شاہ کا کہنا تھا کہ عدالت کے باہر سیاسی موسم تبدیل ہوتا رہتا ہے کیا سیاسی موسم کا عدالت کے اندر اثر ہونا چاہیے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر