یوکرین جنگ: ایٹمی پلانٹ کو نقصان پہنچانا خودکشی ہوگی، یو این سیکرٹری جنرل

اسلام آباد:(نیشنل ٹائمز)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے روس اور یوکرین کی لڑائی میں ژاپروژیا کے ایٹمی پلانٹ پر ممکنہ حملے کو خودکشی قرار دے دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک سمٹ کے دوان یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکے اور ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے جنوبی یوکرین کے شہر ژاپروژیا پر ممکنہ حملے سے متعلق بات کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے شہر کیف پر حملے کے بعد یوکرینی صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی یہ پہلی ملاقات تھی۔اس موقع پر ترک صدر طیب اردوان نے بھی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے اپنی تشویش کا اظہار کیا اور میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں اسے زمین پر ایک بڑا بحران قرار دیا۔یوکرین کے صدر نے پاور پلانٹس پر ہونے والے حالیہ حملوں کو روس کی ارادی کارروائی قرار دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے یوکرین کی جن دفاعی املاک پر مارچ میں قبضہ کیا تھا ان پر حالیہ ہفتوں میں حملوں میں اضافہ ہوا ہے جب کہ دونوں ممالک ایک دوسرے پر حملوں کا الزام عائد کررہے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر