اقوام متحدہ روس سے کسی بھی صورت نیوکلیئر پلانٹ کا قبضہ ختم کروائے، یوکرینی صدر

کیف(نیشنل ٹائمز): یوکرین کے صدر زیلنسکی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ زاپوریژیا سے روس کا قبضہ ختم کروائے۔یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے جمعرات کے روز اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس گی اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے کیف میں ملاقاتیں کیں۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں یوکرینی صدر نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ زاپوریژیا کا روس سے قبضہ چھڑوانے میں کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ یورپ کا سب سے بڑا پاورر پلانٹ یوکرین میں قائم ہے جہاں روس نے فوجی طاقت کے ذریعے قبضہ کرلیا ہے۔ یوکرینی صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ اس معاملے میں سیکیورٹی کی حکمت عملی مرتب کرے اور طاقت کا استعمال کر کے روس سے قبضہ ختم کروائے۔یوکرین کے صدر نے روسی جارحیت کو بھی دانستہ اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور یوکرین کے صدر نے رجب طیب اردوان سے ملاقات کی، جس میں برآمدات بڑھانے اور یوکرین روس جنگ کا سفارتی حل نکالنے سمیت نیوکلیئر پاور پلانٹ سے ماسکو کا قبضہ چھڑوانے سے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد 6 ماہ میں پہلی بار ترک صدر یوکرین پہنچے ہیں جہاں کو دونوں ممالک کے درمیان ایکسپورٹ بڑھانے سے متعلق معاہدے بھی کریں گے۔



  تازہ ترین   
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا
ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا
عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری، مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف
وزیراعظم کی امریکا میں مختلف ممالک کے صدور سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
رمضان المبارک کے آغاز پر ہی مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ
باجوڑ پوسٹ پر حملہ کرنے والا دہشتگرد بھی افغان نکلا، ناقابل تردید شواہد مل گئے
محکمہ داخلہ پنجاب کی کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری
فلسطین کیلئے 12 ارب ڈالر کا اعلان خوش آئند ہے: خواجہ محمد آصف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر