شہباز گل کی اسپتال منتقلی کی ویڈیو پر عمران خان کا رد عمل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے چیف آف اسٹاف شہباز گل کی اسپتال منتقلی کی ویڈیو پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔عمران خان نے ٹوئٹر پر شہباز گل کو پمز اسپتال لے جاتے وقت کی ویڈیو شیئر کی اور ٹوئٹ میں ملک کو ’بنانا ری پبلک‘ کہا ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے لکھا کہ ’ بنانا ری پبلک میں ڈھلنے کے مناظر، ہماری بربریت دیکھ کر مہذب دنیا پر سکتہ طاری ہوگا‘ ۔عمران خان نے کہا کہ بدترین پہلو تو یہ ہے کہ منصفانہ عدالتی کارروائی کے بغیر جبر و تشدد سے مثال بنانے کے لیے ایک آسان ترین ہدف چُنا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ’ نوازشریف، مریم، مولانا فضل الرحمٰان اور آصف زرداری جیسے وہ تمام کردار جو ریاستی اداروں کے خلاف بغض و عناد سے بھرپور بیانات کے ذریعے انہیں ہرممکن حد تک بدترین انداز میں بار بار نشانہ بناتے رہے ہیں، بلاخوفِ ملامت آزاد گھوم رہے ہیں‘ ۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات
ایران کی امارات پرحملوں کی تردید، یو اے ای کی کارروائی پر سخت جواب دینے کا اعلان
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت کیلئے نیا نظام متعارف کروا دیا
حکومت، پاک افواج اور عوام تمام چیلنجز کیخلاف ‘بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص’ کی مانند یکجا ہیں: فیلڈ مارشل
آبنائے ہرمز عالمی گزرگاہ، ایران کو قبضے کی اجازت نہیں دیں گے: امریکی وزیر جنگ
حکومت، پاک افواج اور عوام تمام چیلنجز کیخلاف ‘بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص’ کی مانند یکجا ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر