شہباز گِل کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)شہباز گِل کی پمز اسپتال کی جاری کردہ پہلی میڈیکل رپورٹ کی کاپی جیو نیوز کو موصول ہوگئی، پراسیکیوشن نے رپورٹ عدالت میں بھی جمع کرا دی۔پمز اسپتال کی میڈیکل رپورٹ ڈیوٹی جج جوڈیشل راجہ فرخ علی خان کی عدالت میں جمع کرائی گئی ہے۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق 4 سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے شہباز گِل کا طبی معائنہ کیا۔رپورٹ کے مطابق شہباز گِل کو بچپن سے سانس کا مسئلہ ہے، ضرورت پڑنے پر برونکڈیلٹر استعمال کرتے ہیں۔میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہباز گِل کو سانس لینے میں مسئلہ ہورہا ہے اور وہ جسم میں درد محسوس کر رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کندھے،گردن اور چھاتی کے بائیں جانب شہباز گِل درد محسوس کر رہے ہیں، شہباز گِل کا فوراً ای سی جی کیا گیا تھا۔میڈیکل بورڈ نے رپورٹ میں تجویز کیا ہے کہ شہباز گِل کا ایکسرے، یورک، خون اور دل کا ٹیسٹ کرنا ضروری ہے، جبکہ اُن کا کارڈیالوجسٹ اور پلمانولوجسٹ کی جانب سے طبی معائنہ بھی درکار ہے۔میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہباز گِل کے مزید طبی معائنے کہ ضرورت پڑسکتی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات
ایران کی امارات پرحملوں کی تردید، یو اے ای کی کارروائی پر سخت جواب دینے کا اعلان
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت کیلئے نیا نظام متعارف کروا دیا
حکومت، پاک افواج اور عوام تمام چیلنجز کیخلاف ‘بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص’ کی مانند یکجا ہیں: فیلڈ مارشل
آبنائے ہرمز عالمی گزرگاہ، ایران کو قبضے کی اجازت نہیں دیں گے: امریکی وزیر جنگ
حکومت، پاک افواج اور عوام تمام چیلنجز کیخلاف ‘بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص’ کی مانند یکجا ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر