امریکا:2 سابق ججوں کو ناجائز رقم وصول کرنے پر 20 کروڑ ڈالرز ادا کرنے کی سزا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی ریاست پینسلوینیا کے دو سابق ججوں کو ناجائز رقم وصول کرنے پر متاثرین کو 20 کروڑ ڈالرز ادا کرنے کی سزا سنادی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے پینسلوینیاکے دو سابق جج جنہوں نے رشوت کے بدلے نابالغ بچوں کو جیلوں میں بھیجنے کی اسکیم ترتیب دی تھی کو حکم دیا ہے کہ وہ امریکی تاریخ کے بدترین عدالتی اسکینڈل کا شکار ہونے والے سیکڑوں متاثرین کو 20 کروڑ ڈالرز کی رقم ادا کریں۔ رپورٹس کے مطابق مارک سیواریلا اور ایک اور سابق جج مائیکل کوناہن نے ایک اسکیم کے تحت نا بالغ بچوں کو رشوت کے عوض منافع کے لیےقائم جیلوں میں بھیجا اور 28 لاکھ ڈالرز کی ناجائز رقم وصول کی۔ اس کے علاوہ ان دونوں ججوں نے 8 سال کی عمر تک کے بچوں کو بھی سخت سزائیں سنائیں۔رپورٹس کے مطابق دونوں جج پہلےہی برخاست سزایافتہ ہیں۔



  تازہ ترین   
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا
ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا
عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری، مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف
وزیراعظم کی امریکا میں مختلف ممالک کے صدور سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
رمضان المبارک کے آغاز پر ہی مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ
باجوڑ پوسٹ پر حملہ کرنے والا دہشتگرد بھی افغان نکلا، ناقابل تردید شواہد مل گئے
محکمہ داخلہ پنجاب کی کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری
فلسطین کیلئے 12 ارب ڈالر کا اعلان خوش آئند ہے: خواجہ محمد آصف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر