بڑھتا درجہ حرارت جِلد کے سرطان کے کیسز میں اضافہ کرسکتا ہے، ماہرین

شیفیلڈ(نیشنل ٹائمز): ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی بحران کے سبب موسمِ گرماکا بڑھتا درجہ حرارت ممکنہ طور پر مہلک جِلد کے سرطان کے کیسز میں اضافہ کر سکتا ہے۔برطانیہ میں گزشتہ ماہ تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 40.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔طبی ماہرین نے خبردار کررہے ہیں کہ موسمیاتی تغیر کے ماحول پر مرتب ہونے والے شدید اثرات کی وجہ سے لوگوں کو زیادہ وقت سورج میں گزارنا پڑے گا اور الٹرا وائلٹ شعاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔یونیورسٹی آف شیفیلڈ میں میڈیکل اونکولوجی کی پروفیسر سارہ ڈینسن کا کہنا تھا ’میلینوما کے مریضوں کے معالج کے طور پر مجھے اس بات کی تشویش ہے کہ مسلسل گرم موسمِ گرما کا رجحان میلینوما کے زیادہ کیسز اور زیادہ اموات کا سبب بنے گا‘۔یونیورسٹی آف لِیڈز میں میلینوما کے متعلق ایک تحقیقی گروپ کی سائنس دان جولیا نیوٹن-بشپ کا کہنا تھا کہ میلینوما بنیادی طور پر دھوپ کی جلن کے سبب ہوتا ہے اور یہ موسم اتنا شدید ہے کہ اس بات کا خطرہ ہےکہ مستقبل میں میلینوما کے کیسز میں اضافے کا سبب بنے گا۔کینسر ریسرچ یوکے کے ڈیٹا کے مطابق 1970 کی دہائی سے اب تک مردوں کی اموات کی شرح تین گُنا ہوچکی ہے جبکہ عورتوں کی اموات کی شرح میں بھی اضافہ سامنے آیا ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر