شادی کو 8 سال مکمل، عائزہ خان نے دلچسپ ویڈیوز شیئر کردیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی معروف اداکارہ عائزہ خان کی اور اداکار دانش تیمور کی شادی کو آٹھ سال مکمل ہو گئے ہیں۔اسکرین سمیت نجی زندگی میں بھی شوبز انڈسٹری کی یہ کامیاب جوڑی اپنی شادی کی آٹھویں سالگرہ منانے کے لیے بیرونِ ملک موجود ہے۔یہ جوڑی ملکوں ملکوں گھوم رہی ہے اور سیرسپاٹوں میں مصروف ہے۔اِن دونوں فنکاروں کی جانب سے اپنے سیر سپاٹوں کی دلچسپ ویڈیو مداحوں کے ساتھ بھی انسٹاگرام پر شیئر کی جا رہی ہیں۔سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹاگرام پر 12 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر متعدد ریلز شیئر کی ہیں۔ دوسری جانب عائزہ کے ہمسفر، انسٹاگرام پر 5.9 ملین فالورز رکھنے والے دانش تیمور نے بھی نیاگرا فالز کی سیر کرتے ہوئے کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔سیر سپاٹوں میں اس جوڑی کے ہمراہ اُن کے بچے بھی موجود ہیں۔دونوں فنکاروں نے اپنی نئی پوسٹس میں ایک دوسرے کو شادی کو 8 سال مکمل ہونے پر مبارکباد کے ساتھ محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔



  تازہ ترین   
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر