صدر عارف علوی نے بینک کو فراڈ کیس میں بد انتظامی کا ذمہ دار ٹھہرا دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بینک کو فراڈ کیس میں بد انتظامی کا ذمہ دار ٹھہرا دیا۔عارف علوی نے ہدایت کی کہ دھوکے سے ہتھیائی گئی رقم صارف کو منافع کے ساتھ واپس کی جائے، بینک کی سینئر انتظامیہ برانچ میں ایماندار حکام تعینات کرنے میں نا کام رہی۔ایک سادہ اور ان پڑھ صارف سے برانچ منیجر نے 10 لاکھ روپے کا فراڈ کرکے رقم ہتھیالی تھی، صدر مملکت نے وفاقی محتسب کے فیصلے کےخلاف ایبٹ آباد کے رہائشی عاشق حسین کی اپیل منظور کرلی۔عارف علوی نے کہا کہ بینک اپنے کھاتہ داروں کی محنت سے کمائی گئی رقم کا نگہبان اور امانت دار ہے، بینک اس قسم کے معاملے میں ذمہ داری سے کنارہ کشی اختیار نہیں کرسکتا۔صدر مملکت نے کہا کہ بینک احکامات پر عملدر آمد کرے اور 60 دنوں کے اندر وفاقی محتسب کو رپورٹ دے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر