وزیرِاعظم شہبازشریف کی لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہیدکے گھر آمد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیرِاعظم شہبازشریف لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے گھر پہنچ گئے۔وزیردفاع خواجہ آصف اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب بھی وزیرِ اعظم کے ساتھ تھے۔وزیرِاعظم نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کیلئے فاتحہ کی اوراہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں، فوج کے افسران و جوانوں نے وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے کبھی دریغ نہیں کیا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ ہو یا قدرتی آفت، فوج کے جوان و افسران ہمیشہ قوم کے محافظ بن کر میدان میں اترے، مجھ سمیت پوری قوم شہداء کی ان قربانیوں پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔وزیرِاعظم 14 اگست کو میجر طلحہ منان شہید کے گھر اہلِ خانہ سے تعزیت کیلئے بھی گئے تھے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر