منکی پاکس کا انسانوں سے جانوروں میں منتقلی کا پہلا مصدقہ کیس سامنے آگیا

پیرس(نیشنل ٹائمز): انسان سے جانور میں منکی پاکس کے منتقل ہونے کا پہلا مصدقہ کیس سامنے آگیا، فرانس میں ایک پالتو کتے میں منکی پاکس کی تشخیص کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 جون کو چار سالہ اٹیلین گرے ہاؤنڈ کے جسم پر چھالے نمو دار ہونے کے بعد مالکان اس کو پیرس کے ایک اسپتال لے کر گئے جہاں انہیں معلوم ہوا کہ ان کا پالتو کتا منکی پاکس میں مبتلا ہے۔مالکان کا کہنا تھا کہ جب ان میں منکی پاکس کی علامات ظاہر ہوئیں تو انہوں نے اپنے کتے کو دیگر افراد اور جانوروں سے گھلنے ملنے سے روکنے کے لیے احتیاط برتی۔مالکان میں وائرل بیماری سامنے آنے کے تقریباً دو ہفتوں کے اندر ہی ان کے کتے میں منکی پاکس کی علامات ظاہر ہونا شروع ہو گئیں۔فرانس کے دارالحکومت میں قائم سوبون یونیورسٹی میں کتے کا معائنہ کیا گیا جہاں محققین نے اس میں اس ہی وبائی بیماری کی تشخیص کی جو اس کے مالکان کو تھی۔واضح رہے فرانس میں منکی پاکس 1700 سے زائد افراد کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر