انگور کھانے سے عمر دراز ہوتی ہے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)صحت مندانہ طرزِ زندگی بڑی حد تک انسان کو دائمی امراض سے بچانے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ غذا میں تقریباً دو پیالی انگوروں کا استعمال جگر پر موجود چکنائی کو کم کرکے انسان کی عمر دراز کرتا ہے۔انگور کے استعمال کے فوائد جاننے کے لیے چوہوں کو چکنائی سے بھرپور غذا کھلائی گئی اور ساتھ ہی روزانہ انگور کا سفوف دیا گیا جس کے نتیجے میں چوہوں کے جگر پر چربی کم ہوگئی اور وہ دیگر چوہوں کے مقابلے زیادہ عرصے تک زندہ رہے۔دراصل، چکنائی سے بھرپور غذاؤں کے ساتھ اگر انگوروں کا استعمال بھی کیا جائے تو اینٹی آکسیڈنٹ جینز کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے قدرتی موت جلدی نہیں آتی۔سیریز جرنل فوڈ میں شائع ہونے والی یہ تحقیق ویسٹرن نیو انگلینڈ یونیورسٹی کالج آف فارمیسی اینڈ ہیلتھ سائنسز کے ڈین جان پیزوٹو کی رہنمائی میں کی گئی۔اس تحقیق میں اس بات کا تعین کیا گیا کہ چکنائی سے بھرپور مغربی غذا کے اثرات کا مقابلہ انگور کرسکتے ہیں یا نہیں۔پروفیسر ڈین جان پیزوٹو کا کہنا ہے کہ تحقیق میں سامنے آنے والی تبدیلی کا تعلق انسان کی 4 سے 5 سال کی زندگی میں اضافے سے ہوگا۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر