کیا ایلون مسک مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے جارہے ہیں؟

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز): امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک ایک بار پھر متنازع ٹوئٹ کرتے ہوئے مانچسٹر یونائیٹڈ کو خریدنے کا عندیہ دیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو خریدنے کا بیان دیا تاہم اس کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔ایلون مسک ٹوئٹر پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اپنی ٹوئٹس کے باعث شہرت بھی رکھتے ہیں تاہم مسک حقیقت میں دنیا کے بڑے فٹبال کلب کو خریدنے کا کوئی منصوبہ رکھتے ہیں یہ ابھی تک واضح نہیں۔دوسری جانب مسک کے بیان کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر کلب کی ملکیت بدلنے پر غصے کا اظہار کیا ہے جبکہ کئی صارفین اس خیال کو پسند کررہے ہیں۔ایلون مسک نے تردید کی ہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے کا ٹوئٹ محض ایک مذاق تھا، میں کوئی کھیلوں کی ٹیمیں نہیں خرید رہا۔ مسک سے ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا آپ کلب خریدنے میں سنجیدہ ہیں جس انہوں نے جواب دیا کہ ’’اگر میری کوئی ٹیم ہوتی تو وہ مانچسٹر یونائیڈڈ ہوتی‘‘۔



  تازہ ترین   
ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملہ، ایک پاکستانی جاں بحق، 11 افراد زخمی
ٹرمپ کا روس اور یوکرین کے درمیان توانائی جنگ بندی کا اعلان، زیلینسکی کا خیرمقدم
پاکستان، مصر اور ترکیہ کی سعودیہ کیخلاف حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت
سعودی فوجی اتحاد کا حوثی ملیشیا کو بھر پور جواب دینے کا اعلان
امریکا کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی اور انٹیلی جنس تبادلہ بند کرنے کی دھمکی
ایران کی سعودیہ کو یمن سے مذاکرات کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر