وفاقی وزراء پر پرچے درج کرنے ہیں تو کریں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں جو ہوا ہم نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، وفاقی وزراء پر پرچے درج کرنے ہیں تو کریں۔کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت اوگرا دیکھتا ہے، حکومت کا اس پر کوئی دباؤ نہیں، ہم نے پیٹرول کی قیمت پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا۔ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ بجلی جتنی سستی بن سکتی تھی ہم بنا رہے ہیں، کے الیکٹرک سے بات کر رہے ہیں، چار سال کی غفلت کا اثر تو رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم کوئی ریلیف نہیں مانگ رہے، انصاف کا یہ تقاضا ہے کہ جھوٹے کیس ختم کریں، نیب چیئرمین ایسے پراسیکیوٹر کا پیچھا کریں جنہوں نے جھوٹا کیس چلایا، میرے خلاف 2 مقدمات اسلام آباد اور کراچی میں ہیں، ہر پیشی پر حاضر ہوتا ہوں لیکن کیس نہیں چلتا۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نئے نیب چیئرمین سے اپیل ہے وہ معاملات کو درست کریں، کیس برسوں سے نہیں چلا اس کا مطلب کیس میں کچھ نہیں، ابھی ایک شخص سے ملاقات ہوئی وہ 23 ماہ سے قید میں ہے، لوگوں کے ساتھ بڑی نا انصافی ہوئی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر