پاکستان نے اظہار آمادگی کا خط دستخط کر کے آئی ایم ایف کو بھیج دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کی جانب سے قرض کی ادائیگی کے لیے بھیجا گیا لیٹر آف انٹینٹ (اظہار آمادگی کا خط) دسختط کر کے واپس بھجوا دیا۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو لیٹر آف انٹینٹ واپس بجھوا دیا ہے، اظہار آمادگی کے خط پر میں نے اور گورنر اسٹیٹ بینک نے دستخط کیے ہیں۔آرڈیننس کے ذریعے نئے ٹیکس لگانے سے متعلق سوال پر وزیر خزانہ کا کہنا تھا اس بارے میں کوئی بھی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔شوگر ملز کو اضافی چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے سے متعلق سوال پر مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا اقتصادی رابطہ کمیٹی میں سمری آئے گی تو فیصلہ ہو گا۔ان کا کہنا تھا ہمیں برآمدات پر توجہ دینا ہو گی، چاول،گندم، گنا اور کپاس میں پاکستان بھارت اور چین سے پیچھے ہے جبکہ پاکستان میں آبادی 2.4 فیصد کے تناسب سے بڑھ رہی ہے، پاکستان میں پانی کی دستیابی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔وزیر خزانے مزید کہا کہ ساڑھے 4 ارب ڈالرز کا پام آئل خریدا ہے جبکہ رواں سال 450 ملین ڈالرز کی گندم درآمد کی جا چکی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر