شہباز گل پر تشدد کی جوڈیشل انکوائری کی جائے، فواد چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز گِل جو سب سے بڑی جماعت کے لیڈر کا چیف آف اسٹاف تھا اس کو اٹھایا گیا، تشدد کیا گیا اس کی جوڈیشل انکوائری کی جائے۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کے حکم کے خلاف نظرثانی درخواست کی سماعت کے دوران فواد چوہدری کمرۂ عدالت میں موجود تھے۔فواد چوہدری نے شہباز گِل کے خلاف سماعت ختم ہوجانے اور فیصلہ محفوظ کیے جانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ شہباز گِل کے جسمانی ریمانڈ کیس پر تین گھنٹوں میں طویل دلائل دیے گئے۔پی ٹی آئی رہنما کاکہنا تھا کہ سوشل میڈیا مہم سے پی ٹی آئی کو جوڑنا غلط ہے، ججز انسانی حقوق کی حفاظت کے لیے ہوتے ہیں،امید ہے کہ شہباز گِل کو تشدد کے لیے ان کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا اثاثہ ہیں ان کی آواز پر پورے ملک میں لوگ اکٹھے ہوتے ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ امید ہے عدالت مزید ٹارچر کے لیے شہباز گِل کو پولیس کے حوالے نہیں کرے گی، اگر شہبازگل کا ریمانڈ دیا جاتا ہے تو پی ٹی آئی پہرہ دےگی۔انہوں نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کو شہباز گِل سے ملنے سے روکا گیا، حکومت کی جانب سے حسن نواز کے بجائے شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر