شوبز میں کام کرنے کی وجہ سے خاندان نے تعلق توڑ دیا: ہانیہ عامر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے شوبز کیرئیر اپنانے کے بعد پیش آنے و الی مشکلات کا ذکر کیا ہے۔اداکارہ ہانیہ نے نجی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران کیرئیر سمیت زندگی میں پیش آنے والے مختلف حالات اور واقعات پر گفتگو کی جب کہ اس دوران اداکارہ نے شوبز کیرئیر اپنانے کے بعد خاندان کی جانب سے قطع تعلقی کا بھی انکشاف کیا۔ہانیہ نے بتایا کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو ان کے والدین میں علیحدگی ہوگئی تھی اس کے بعد کئی جگہ گھو میں لیکن پھر اپنی والدہ اور چھوٹی بہن کے ساتھ رہنے لگیں، شروعات میں ان کے ننہیال کی جانب سے انہیں خاصا سپورٹ کیا گیا۔ ہانیہ نے فلم جاناں سے شوبز کیرئیر کا آغاز کیا اور اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب میں نے فلم جاناں کے لیے آڈیشن دیا تو میری سلیکشن ہاتھوں ہاتھ ہوگئی اور مجھے کنٹریکٹ بھی تھمادیا گیا جس پر میں نے بغیر پڑھے ہی دستخط کردیے تھے اور جب والدہ کو گھر آکر بتایا کہ فلم سائن کردی ہے تو وہ حیران ہوگئیں اورماموں کا ردعمل کا سوچ کر انکار کردیا۔ہانیہ نے بتایا کہ اس کے بعد میں نے والدہ کو منایا کہ فلم اب سائن کی جاچکی ہے اس کے بعد کوئی فلم نہیں کروں گی لیکن یہ فلم کرنے دیں لہٰذا والدہ یہ کہہ کر مان گئیں کسی کو پتا نہ چلے ۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ میں نے والدہ کے منع کرنے پر بھی شوٹنگ کے حوالے سے ویڈیوز روزانہ انسٹا پر پوسٹ کرنا شروع کردیں اس کے بعد ماموں اور خاندان کے دیگر افراد گھر آئے، تلخ کلامی ہوئی ، عزت پر بھی بات آئی اور لڑائی ہوئی جس کے بعد خاندان میں دشمنی پھیل گئی۔ہانیہ عامر نے کہا کہ اس واقعے کے بعد میں نے اپنی فیملی کی ذمہ داریاں خود اٹھانے کا فیصلہ کیا اور جب سے اب تک میں اپنا گھر خود چلا رہی ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں چھوٹی عمر سے ہی دونوں کی ذمہ داریاں اٹھارہی ہوں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ اب رشتہ دار ملتے ہیں لیکن دوریاں موجود ہیں، آج بھی میں بڑی اسٹار ہوں لیکن فیملی مجھے بڑا اسٹار نہیں سمجھتی۔



  تازہ ترین   
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر