ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کیخلاف PTI کی درخواست پر لارجر بینچ کی تشکیل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ں، یہ لارجر بینچ کیس کی پرسوں سماعت کرے گا۔ی ٹی آئی کی جانب سے وکلاء بیرسٹر انور منصور اور فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔بیرسٹر انور منصور نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ ہم نے چیلنج کی ہے، حنیف عباسی کیس میں سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے، اکاؤنٹس مختلف وجوہات کی بناء پر ظاہر کرنا ضروری نہیں تھا، پیسہ یہاں سے صوبوں کے اکاؤنٹس میں گیا ہے، جسے ظاہر کرنا ضروری نہیں تھا۔قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے ولی خان کیس کے بعد یہ پہلا کیس ہے، اُس کیس میں ریفرنس بھجوا دیا گیا تھا، اس کیس میں ریفرنس نہیں بھجوایا گیا؟وکیل انور منصور نے استدعا کی کہ شوکاز نوٹس کی حد تک کوئی ایکشن نہ لیا جائے۔قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ یہ معاملہ بھی لارجر بینچ ہی دیکھے گا۔دالت نے کیس لارجر بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 18 اگست تک ملتوی کر دی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر