وزیرِ اعظم نے بیرونی سرمایہ کار کمپنیوں کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بیرونی سرمایہ کار کمپنیوں کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سرمایہ کاری سے متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ بیرونی سرمایہ کار کمپنیوں کے مسائل کے حل کے لیے قائم کمیٹی گوادر فری زون میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کے مسائل بھی دیکھے گی اور 10 دن کے اندر تفصیلی رپورٹ اور سفارشات مرتب کرے گی۔اس موقع پر وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ چینی سرمایہ کار کمپنیوں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولت فراہم کی جائے، ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں فوری دور کی جائیں۔شہباز شریف نے کہا کہ چینی ورکرز کے ویزا کے حصول میں تمام رکاوٹوں کو فوری حل کیا جائے، چینی ورکرز کے ویزا میں سی پیک اور دوسری کمپنیوں کے ورکرز کی تفریق ختم کی جائے۔اجلاس میں وفاقی وزراء مفتاح اسماعیل، چوہدری سالک حسین، احسن اقبال اور طارق فاطمی نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیر اعظم کو توانائی، انفراسٹرکچر، ریلوے، پورٹ انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر