پنجاب حکومت کا معذور ملازمین کو 10 ہزار روپے ماہانہ کنوینس الاؤنس دینےکا اعلان

لاہور (نیشنل ٹائمز): پنجاب حکومت نے تمام سرکاری اداروں کے معذور ملازمین کو 10 ہزار روپے ماہانہ کنوینس الاؤنس دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے نابینا افراد نے ملاقات کی، اس موقع پر پرویز الٰہی نے صوبے کے تمام اداروں میں نابینا اور دیگر معذور ملازمین کے لیےکنوینس الاؤنس بڑھانے کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت معذور افراد کو 10ہزار روپے ماہانہ کنوینس الاؤنس دےگی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام اداروں میں معذور افراد کے لیے پوسٹوں کو اپ گریڈ کریں گے، معذور افراد کے لیے 664 خالی آسامیوں پر فی الفور بھرتی کی جائےگی۔وزیراعلیٰ نے محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کو آج ہی سمری وزیراعلیٰ آفس بھجوانےکی ہدایت کردی۔ چوہدری پرویز الٰہی کا مزیدکہنا تھا کہ یہ ثواب کا کام ہے اس میں ایک سیکنڈ کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے، افسوس کا مقام ہے کہ (ن) لیگ حکومت نے معذور افراد کے مسائل سے پہلوتہی کی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر