آنسوؤں سے کینسر کی تشخیص کرنیوالے اسمارٹ لینسز ایجاد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سائنس دانوں نے آنسوؤں میں موجود کیمیکلز سےابتدائی اسٹیج کے کینسر کی تشخیص کرنیوالے اسمارٹ لینسز ایجاد کرلیے۔رپورٹ کے مطابق، ان اسمارٹ لینسز کی تخلیق سے متعدد اقسام کے امراض کی تشخیص کے لیے کم لاگت والے اسکرین پروگرامز کی ابتداء ہو سکتی ہے۔یہ ٹیکنالوجی ایگزوسومز نامی ٹرانسپورٹرز کو پکڑتی ہے جوکہ باریک بلبلوں کی شکل میں ہمارے خون، لعاب، پیشاب اور آنسوؤں میں موجود ہوتے ہیں، ان کی سطح پر بھرپور پروٹینز ہوتے ہیں، جن میں سے کچھ سرطان، وائرل انفیکشن یا زخم سے متاثرہ بھی ہوسکتے ہیں۔یہ پروٹینز انسانی جسم میں رسولیوں کے بننے اور ان کو پھیلنے سے روکنے میں اثر انداز ہوسکتے ہیں جو کہ کینسر کے مزید مخصوص اور مؤثر علاج کے لیے امید کی کرنیں روشن کر رہےہیں۔اس حوالے سے امریکا کے ادارہ برائے بائیو میڈیکل اِنوویشن کے پروجیکٹ لیڈر پروفیسر علی خادم حسینی کا کہنا ہے کہ یہ لینس انسانی جسم میں موجود ایگزوسومز کی نشان دہی کر سکتا ہے اور یہ ایگزوسومز کی سطح پر کینسر کا باعث بننے والے پروٹینز کی تشخیص بھی کر سکتے ہیں۔اس لینس کے مائیکرو چیمبرز میں اینٹی باڈیز ہیں جن سے ایگزوسومز جا کر چپک جاتے ہیں۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر