نواز اور زرداری کی بیماری بھاگنے کا بہانہ ہوتی ہے، شیخ رشید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ قوم کو سمجھ ہے نواز شریف اور زرداری کی بیماری بھاگنے کا بہانہ ہوتی ہے، نواز شریف آئے نہ آئے، اہل ہو یا نا اہل کوئی فرق نہیں پڑتا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کی سعودی عرب اور لندن کی بیماری سیاسی ریا کاری ہے۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف میثاق معیشت کی بجائے میثاق جمہوریت کریں، شفاف الیکشن کی تاریخ طے کریں اور فیصلہ قوم پر چھوڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ 10 کروڑ لوگ غربت کے شکنجے میں آگئے ہیں، الیکشن میں تاخیر جمہوریت کی موت ہوگی، سیاسی تصادم بڑھ گیا تو سیاست دان بھی نشانے پر ہوں گے۔سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ معیشت تباہ کرنے والے سیاستدانوں کے اصل چہرے بے نقاب ہوگئے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر