اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)لمبے عرصے تک یہ سمجھا جاتا رہا ہے کہ شاہی خاندان میں ملکہ برطانیہ کے سب سے پسندیدہ شہزادے کا درجہ شہزادہ اینڈریو کے پاس ہے تاہم شاہی سوانح نویس نے ایسے خیال کو مسترد کر دیا ہے۔شاہی سوانح نویس میتھیو ڈینیسن نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ لمبے عرصے تک خیال کیا جاتا رہا ہے کہ شاہی خاندان میں ملکہ برطانیہ کے سب سے پسندیدہ شہزادہ ہونے کا اعزاز شہزادہ اینڈریو کے پاس ہے لیکن یہ صرف خیال ہے حقیقت میں ایسا بلکل نہیں ہے۔انہوں نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ ملکہ برطانیہ اور شہزادہ فلپ کے 4 بچے ہیں جن میں شہزادہ چارلس، شہزادی این، شہزادہ اینڈریو اور شہزادہ ایڈورڈ شامل ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمیشہ سے یہ سمجھا جاتا رہا ہے کہ ملکہ برطانیہ شہزادے اینڈریو کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہیں لیکن درحقیقت شہزادہ ایڈورڈ ہمیشہ سے ملکہ برطانیہ سمیت شاہی خاندان کے سب سے پسندیدہ رہے ہیں۔ملکہ برطانیہ کی طویل سوانح حیات میں ڈینیسن لکھتے ہیں کہ شہزادہ ایڈورڈ تھوڑے مختلف اور ہم سب کو زیادہ ستانے والے تھے تاہم وہ ہمیشہ اپنے والدین کے پسندیدہ رہے ہیں۔
شاہی خاندان میں ملکہ برطانیہ کا پسندیدہ شہزادہ، اینڈریو نہیں تو پھرکون ہے؟



