عروہ حسین، فرحان سعید کی ایک بار پھر راہیں جدا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کی معروف فنکار جوڑی، اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار و اداکار فرحان سعید کی ایک بار پھر راہیں جدا ہو گئی ہیں۔یہاں حقیقی زندگی نہیں بلکہ شوبز میں ایک ساتھ کام کرنے سے متعلق خبر زیرِ گردش ہے۔کچھ ماہ قبل میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ عروہ حسین اور فرحان سعید ایک ساتھ ایک پروجیکٹ ’میری شہزادی ڈیانا‘ میں نظر آئیں گے۔ اس خبر سے دونوں فنکاروں کے مداح بے حد خوش تھے جبکہ اب اس جوڑی کے اس پروجیکٹ میں الگ ہو جانے سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اب عروہ حسین اور فرحان سعید ڈرامہ سیریل ’میری شہزادی ڈیانا‘ میں ایک ساتھ نہیں دیکھے جا سکیں گے۔اس جوڑی کو نئے فنکاروں کے ساتھ تبدیل کیا گیا ہے یا اِن میں سے کوئی ایک ڈرامے کا حصہ نہیں ہوگا اس سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل اَز وقت ہوگا۔واضح رہے کہ ڈرامے کی پروڈیوسر سعدیہ جبار قاسم کی ایک انسٹااسٹوری کے مطابق اس پروجیکٹ کی شوٹنگ کا آغاز جون میں ہی ہو چکا تھا۔اس ڈرامے کے ہدایتکار قاسم علی مرید ہیں جبکہ ڈرامے کی کاسٹ میں پہلے فرحان سعید اور عروہ حسین مرکزی کردار نبھا رہے تھے جبکہ اب اس کی کاسٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر