داعش نے شیخ رحیم اللہ حقانی پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بین الاقوامی شدت پسند تنظیم داعش نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مدرسے میں ہونے والے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔گزشتہ روز کابل کے ایک مدرسے میں ہونے والے خودکش حملے میں افغان مدارس کے ڈائریکٹر شیخ رحیم اللہ حقانی جاں بحق ہو گئے تھے۔افغان طالبان نے شیخ رحیم اللہ حقانی کے انتقال کو بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کرنے کا کہا تھااور کہا تھا کہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ خود کش بمبار کون ہے اور اسے اتنی اہم جگہ پر لیکر کون آیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدت پسند تنظیم داعش نے ٹیلی گرام چینل پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔خیال رہے کہ شیخ رحیم اللہ حقانی کا شمار اہم طالبان رہنماؤں میں کیا جاتا تھا اور وہ داعش کے خلاف سخت گیر مؤقف رکھتے تھے، ان پر اس سے قبل بھی دو حملے ہو چکے تھے جن میں سے ایک 2020 میں پاکستان کے شہر پشاور میں ہوا تھا جس میں 7 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔



  تازہ ترین   
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا
ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا
عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری، مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف
وزیراعظم کی امریکا میں مختلف ممالک کے صدور سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
رمضان المبارک کے آغاز پر ہی مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ
باجوڑ پوسٹ پر حملہ کرنے والا دہشتگرد بھی افغان نکلا، ناقابل تردید شواہد مل گئے
محکمہ داخلہ پنجاب کی کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری
فلسطین کیلئے 12 ارب ڈالر کا اعلان خوش آئند ہے: خواجہ محمد آصف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر