کھانے کے مخصوص اوقات کار سے وزن میں نمایاں کمی ممکن ہے، تحقیق

الباما(نیشنل ٹائمز): ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ صبح 7 بجے سے دوپہر 3 بجے کے درمیان کھانے سے تین مہینوں کے اندر وزن میں نمایاں کمی کی ممکن ہے۔یونیورسٹی آف الباما میں کی جانے والی تحقیق میں سائنس دانوں نے موٹاپے کا شکار 90 امریکی افراد کا انتخاب کیا اور ان کے لیے ایک جیسی غذا اور ورزش کا تعین کیا۔ تحقیق میں شریک افراد میں اکثریت خواتین کی تھی، جن کی اوسط عمر 43 برس تھی اور ان کا باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی)39.6 تھا۔ان شرکاء کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا اور ماہرین کی جانب سے انہیں ڈائٹ کے معمول کے حوالے سے ہدایات دی گئیں اور ایک جیسی ورزش کرائی گئی۔تحقیق کے مطابق موٹاپے کا شکار بڑی عمر کے افراد 14 ہفتوں تک ان آٹھ گھنٹوں میں کھانے کے معمول پر عمل کرتے ہوئے اوسطاً 6.3 کلوگرام وزن کم کرسکتے ہیں۔ ان کے مقابلے میں وہ لوگ جنہوں نے اپنی مرضی کے وقت پر کھانا کھایا وہ صرف 4 کلوگرام ہی وزن کم کرسکے۔جرنل جاما انٹرنل میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ کھانے کے لیے وقت کو محدود کرنا ہماری کیلوریز کی کھپت کو محدود کرتا ہے، مخصوص وقت میں کھانے کے معمول کے سبب روزانہ کے حساب سے شرکاء میں 214 اضافی کیلوریز کی کھپت میں کمی آئی۔انٹرمِٹینٹ فاسٹنگ ڈائٹ کا ایک مشہور طریقہ کار ہے جسے جینیفر اینسٹن، نکول کِڈمین اور بینیڈکٹ کمبربیچ جیسے ہالی ووڈ اسٹار برسوں سے استعمال کر رہے ہیں۔ یہ نہ صرف وزن کم کرتا ہے بلکہ یہ بڑھتی عمر سے متعلقہ بیماریوں کے خطرات کو بھی کم کرتا ہے۔موٹاپا دنیا بھر میں ایک تیزی سے پھیلتا مسئلہ جس کے سبب لوگ کینسر، امراضِ قلب اور صحت کے دیگر مسائل میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ 40 یا اس سے زیادہ بی ایم آئی کو شدید موٹاپا قرار دیا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر