لندن میں پولیو وائرس سے بچاؤ کیلئے بچوں کو ویکسین کی اضافی خوراک دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نکاسی آب کے نظام میں پولیو وائرس کی موجودگی کے بعد برطانوی دارالحکومت لندن میں ایک سے 9 سال کی عمر کے تمام بچوں کی ویکسینیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یوکے ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی نے بچوں کو پولیو کے مرض سے بچانے کے لیے نئے ویکسین بوسٹر پروگرام کا اعلان کیا۔یوکے ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی نے بتایا کہ فروری سے اب تک شمال مشرقی اور وسطی لندن سے نکاسی آب کے 19 نمونوں میں 116 پولیو وائرس کو شناخت کیا گیا ہے۔مگر آبادی کے اندر وائرس کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے حکام نے بچوں کو معذور کردینے والے اس مرض سے بچانے کے لیے پولیو ویکسین کی اضافی خوراک آئندہ 4 سے 6 ہفتوں میں استعمال کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔والدین کو مشورہ دیا گیا کہ بچوں کو ڈاکٹر کے پاس لے جاکر ویکسینیشن کرائی جائے۔ماہرین کے مطابق آبادی کی بڑی اکثریت کی پولیو کے خلاف ویکسینیشن ہوچکی ہے اور بیماری کا خطرہ بہت کم ہے، مگر لندن کے کچھ ایسے حصوں میں پولیو وائرس پھیل رہا ہے جہاں ویکسینیشن کی شرح کم ہے۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ وائرس آبادی میں پھیل رہا ہے اور ویکیسنیشن نہ کرانے والے افراد کو زیادہ خطرے کا سامنا ہے۔ویسے تو نکاسی آب کے نظام میں پولیو وائرس کی کچھ مقدار کو ہر سال ہی دریافت کیا جاتا ہے مگر حالیہ مہینوں میں اس مقدار میں غیرمعمولی اضافہ ہوا جس سے آبادی کے اندر اس کے پھیلاؤ کا عندیہ ملا۔خیال رہے کہ جون میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ کے شواہد ملنے پر برطانیہ میں قومی سطح پر ایمرجنسی کا نفاذ کیا گیا تھا۔حکام کا ماننا ہے کہ وائرس کا پھیلاؤ کسی ایسے فرد سے شروع ہوگا جو کسی ایسے ملک سے برطانیہ واپس آیا ہوگا جہاں اسے منہ کے ذریعے دی جانے والی پولیو ویکسین استعمال کرائی گئی ہوگی۔برطانیہ کو 2003 میں پولیو فری قرار دیا گیا تھا جبکہ وہاں آخری کیس 1984 میں رپورٹ ہوا تھا۔پولیو وائرس ہاتھوں کی ناقص صفائی، پانی اور غذائی آلودگی سے پھیلتا ہے مگر کبھی کبھار کھانسی اور چھینکوں سے بھی ایک سے دوسرے میں منتقل ہوجاتا ہے۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر