کرشمہ کپور کی بغیر میک اپ تصویر، مداح حیران

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کرشمہ کپور کی میک اپ کے بغیر سیلفی نے مداحوں کو حیران کردیا، ایک نے تبصرے میں اداکارہ کی فلم کے گانےکے بول ’بھولی سی صورت‘ بطور تعریف لکھ دیے۔بھارتی کی مشہور شوبز فیملی کپور خاندان سے تعلق رکھنے والی کرشمہ کپور 90 اور اُس کے بعد کی دہائی میں کامیاب اداکارہ رہیں، مداحوں نے انہیں زیادہ تر میک اپ کے ساتھ دیکھا ہے۔اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام پر اپنی بغیر میک اپ کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں چہرے پر چمک صاف عیاں ہے، جسے دیکھ کر مداح پہلے حیران ہوئے اور پھر دیوانے بن گئے۔کرشمہ کپور کی تازہ تصویر پر مداحوں نے دلچسپ تبصرے کیے ایک نے لکھا کہ یقین نہیں آرہا کہ آپ 48 برس کی ہیں۔اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ موڈ قدرتی ہے، یعنی جیسی ہوں ویسی تصویر میں نظر آرہی ہوں۔بھارتی ریئلیٹی شو کی اداکارہ شیبانی ڈانڈیکر نے تصویر پر تبصرے کے لیے لفظ خوبصورتی کا استعمال کیا تو کرشمہ کے ایک مداح نے لکھا ’او میرے خدا، یہ 48 سال کی ہے۔ بہت ہی خوبصورت‘۔ایک اور مداح نے کرشمہ کی تعریف کے لیے’قدرتی خوبصورتی‘ اور ’خوبصورتی جو وقت سے ماورا‘جیسے الفاظ استعمال کیے۔اُن کے ایک مداح نے تو اُن کی فلم دل تو پاگل ہے کے شہرہ آفاق گانے ’بھولی سی صورت، آنکھوں میں مستی، دور کھڑی شرمائے‘ کی لائن لکھی۔کرشمہ کپور جو رندھیر کپور کی بڑی صاحبزادی ہیں، نے 1991 میں فلم پریم قیدی سے بالی ووڈ میں قدم رکھا، اگلے برس اُن کی فلم نشچے میں سلمان خان کے ساتھ کام کیا۔ان کی ہٹ فلموں میں جگر، اناڑی، راجا بابو، کلی نمبر1، ساجن چلے سسرال، جیت، راجا ہندوستانی شامل ہیں، انہوں نے کئی ایوارڈز بھی اس دوران اپنے نام کیے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر