ہمیں زیادہ سے زیادہ چیزیں جمع کرنے کی خواہش کیوں ہوتی ہے؟

نیو جرسی(نیشنل ٹائمز): ایک تحقیق میں سائنس دانوں نے کمپیوٹر ماڈلز کا استعمال کرتے ہوئے یہ سمجھنے کی کوشش کی ہے کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ چیزیں جمع کرنے کی خواہش کیوں ہوتی ہے۔امریکی ریاست نیو جرسی کی پرنسٹن یونیورسٹی کے نفسیات کے شعبے کے محققین کی رہنمائی میں کی جانے والی اس نئی تحقیق میں حاصل ہونے والے نتائج کے مطابق جب ہم اعلیٰ معیارِ زندگی کے عادی ہوجاتے ہیں تو ہم زیادہ چیزیں حاصل کرنے کی جانب جاتے ہیں۔اپنے مقالے میں محققین کا کہنا تھا کہ قدیم سے لے کر جدید لٹریچر تک انسان کی تاریخ ہمیشہ کی خوشی حاصل کرنے کی مشقت کی کہانیوں سے بھری نظر آتی ہے۔ اس کے متضاد خوشی ایک ایسا جزبہ ہے جس کی تلاش میں انسان سب سے زیادہ تگ و دو کرتا ہے لیکن پھر بھی کئی لوگوں کے لیے اس مقصد کا حصول مبہم رہتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ ان کے نتائج نے انہیں یہ سمجھنے میں مدد دی کہ ہم کیوں خواہشات کے نہ ختم ہونے والے چکر میں پھنسے ہوتے ہیں۔ ممکنہ طور پر یہ تحقیق ذہنی امراض جیسے کہ ڈپریشن، مادیت پرستی اور ضرورت سے زیادہ کھپت، کے علاج پر روشنی ڈالے گی۔ماہرین کے مطابق دو نفسیاتی وقوعات ہمارے دماغ کو مسلسل مادی اشیاء کے حصول کے لیے کوشاں رکھتے ہیں۔پہلا مظہر نسبتی موازنہ ہے یعنی یہ دیکھنا کہ ہمارے پاس کیا ہے اور ہم کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں اور دوسرا مظہر ہماری ترجیحی امیدیں ہوتی ہیں جن پر ہماری خوشی کا انحصار ہوتا ہے لیکن یہ امیدیں وقت کے ساتھ بدلتی رہتی ہیں۔اپنے تجربات میں محققین کی ٹیم نے ایسے کمپیوٹر ایجنٹ بنائے جو انسان کی سوچ سکتے تھے اور ان کو ’ری انفورسمنٹ لرننگ‘ سِکھائی۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر