بال انسان کی ذہنی کیفیت بتا سکتے ہیں: تحقیق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ ذہنی تناؤ (Stress) کا اثر انسان کے بالوں پر بھی ہوتا ہے، اس لیے کسی کے بالوں کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ ذہنی تناؤ میں مبتلا ہے یا نہیں۔اس حوالے سے محققین نے میکسکو اور آئس لینڈ میں 18 سال سے زائد عمر کی 1200 سے زائد خواتین کے بالوں کا جائزہ لیا اور ان سے ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کے بارے میں ایک سوال نامہ بھی بھروایا۔سوال نامے میں ذہنی تناؤ میں مبتلا ہونے کا اندازہ لگانے کے لیے ایک ’اسٹریس اسکیل‘ کا تعین بھی کیا گیا تھا۔اس سروے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جو خواتین ڈپریشن اور تناؤ کا شکار تھیں ان کے بالوں میں کورٹیسول کی زیادہ مقدار پائی گئی۔اس کا مطلب ہے کہ ذہنی تناؤ کاشکار انسان کے بالوں میں کورٹیسول کی تعداد 1.4 فیصد سے زیادہ ہو گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل ذہنی تناؤ کے شکار افراد کے بالوں میں کورٹیسول کی بڑھی ہوئی مقدار ایک حیاتیاتی علامت بھی ہے، کیونکہ بالوں میں کورٹیسول اور ڈپریشن کے درمیان ایک واضح فرق بھی سامنے آ چکا ہے۔میکسکو اور آئس لینڈ میں کی گئی اس تحقیق میں زیادہ تر تعداد اسکول کی ٹیچرز کی تھی جو ذہنی تناؤ سے گزر رہی تھیں۔اس دوران یہ انکشاف بھی ہوا کہ عمر رسیدہ خواتین کے مقابلے میں نوجوان خواتین میں ذہنی تناؤ کا تناسب زیادہ ہے جس کا اندازہ ان کے بالوں کی حالت سے ہو رہا تھا۔دوسری جانب ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ذہنی تناؤ کئی دیرینہ بیماریوں اور قبل از وقت موت کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔ کورٹیسول کیا ہے؟کورٹیسول ایک ہارمون ہے جو ذہنی تناؤ کے شکار انسان کے گردوں کے اوپر موجود ایڈرینل گلینڈ (Adrenal gland) سے خارج ہوتا ہے اور خون میں گھل کر بالوں کی جڑوں تک پہنچ جاتا ہے۔سب سے پہلے کورٹیسول میڈیولا تک جاتا ہے جہاں اس کی مقدار کو آرام سے نوٹ کیا جا سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر