جلد کے کینسر کے پھیلاؤ اور علاج کے حوالے سے اہم پیشرفت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جلد کا کینسر دنیا بھر میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ سرطان کا ہر 3 میں سے ایک کیس اسی قسم کا ہوتا ہے۔مگر اب اس کینسر کے علاج کے حوالے سے سائنسدانوں نے اہم پیشرفت کی ہے۔انہوں نے دریافت کیا ہے کہ جلد کے کینسر کے خلیات ‘مالیکیولر ڈرلز’ بناتے ہیں اور یہ مالیکیولر صحت مند ٹشوز اور جسم کے مختلف حصوں تک پھیل جاتے ہیں۔برطانیہ کے انسٹیٹوٹ آف کینسر ریسرچ کی اس تحقیق میں روبوٹک مائیکرو اسکوپی کے دوران کینسر کے خلیات میں مالیکیولر ڈرلز کو بنتے ہوئے دریافت کیا گیا۔یہ مالیکیولر ڈرلز متاثرہ خلیات کو ارگرد کے خلیات سے جڑنے میں مدد فراہم کرتے ہیں جس سے بیماری ایک سے دوسرے حصے تک پھیل جاتی ہے۔محققین نے بتایا کہ یہ پہلی بار ہے جب خلیات کی تبدیلی کو کسی قسم کے کینسر کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔کینسر کی اس قسم کی تشخیص جلد ہوجائے تو سرجری سے رسولی کو نکالا جاسکتا ہے مگر دیگر حصوں تک بیماری پھیل جائے تو علاج مشکل ہوجاتا ہے۔محققین نے لیبارٹری میں کینسر زدہ خلیات تیار کیے جن میں کولیگن نامی روٹین موجود تھا۔ان خلیات میں جینز کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے ایک مخصوص جین ARHGEF9 کو دریافت کیا جو مالیکیولر ڈرلز کے بننے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔یہ جین تمام انسانی خلیات میں پایاج اتا ہے مگر بالغ افراد میں یہ صرف دماغی خلیات کو نئے کنکشنز بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے، جبکہ بچپن میں اس جین سے ایک اعصابی اسٹرکچر بنتا ہے جو خلیات کو جسم میں پھیلنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔محققین نے کینسر سے متاثرہ خلیات میں اس جین کو ڈس ایبل کردیا جس سے مالیکیولر ڈرلز بننے کا عمل بھی تھم گیا جس سے کینسر خلیات سے منسلک ہونے اور دیگر حصوں تک پھیلنے میں ناکام رہا۔اس دریافت سے کینسر کی اس قسم کے علاج کے لیے نئے طریقہ کار کو تشکیل دینے میں مدد ملنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔محققین نے بتایا کہ اس تحقیقی کام سے کینسر زدہ خلیات اور رسولیوں کے بارے میں ہماری سوچ تبدیل ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کام سے ثابت ہوتا ہے کہ بیشتر اقسام کے کینسر کے خلیات کے بننے کا عمل لگ بھگ ایک جیسا ہوتا ہے اور ہم نے جو دریافت کی ہے اس سے ہم متاثرہ خلیات کے پھیلاؤ کا راستہ جان سکتے ہیں۔اس تحقیق کے نتائج جریدے جرنل آئی سائنس میں شائع ہوئے۔



  تازہ ترین   
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر