شہناز گِل سلمان خان کی فلم سے آؤٹ، دونوں نے ایک دوسرے کو اَن فالو کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)معروف اداکارہ شہناز گل نے بالی وڈ سپر اسٹار اور بگ باس کے میزبان سلمان خان کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اَن فالو کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شہناز گِل جو کہ سلمان خان کی فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی تھیں، انھیں اب اس فلم سے نکال دیا گیا ہے۔بھارتی ویب سائٹ ٹیلی چکر نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ شہناز اب سلمان کی فلم میں نہیں دکھائی دیں گی تاہم رپورٹس میں کسی قسم کی وجہ کا تذکرہ نہیں کیا گیا۔دوسری جانب اگر انسٹاگرام کی بات کی جائے تو 11.7 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ شہناز گِل اپنے اکاؤنٹ سے صرف 11 شخصیات کو فالو کر رہی ہیں جن میں سلمان خان شامل نہیں ہیں۔سلمان خان جن کے انسٹاگرام پر 53.3 ملین فالوورز ہیں، انہوں نے بھی شہناز گل کو فالو نہیں کیا ہوا۔خیال رہے کہ شہناز گل نے بگ باس کے 13ویں سیزن میں شرکت کی تھی جس میں انہیں خوب پذیرائی ملی تھی، دیکھتے ہی دیکھتے وہ ناصرف لوگوں کی پسندیدہ بن گئیں بلکہ انہیں سلمان بھی کافی پسند کرتے تھے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر