دومنٹ کی چہل قدمی کے صحت پر حیران کن مثبت اثرات

لِمریک(نیشنل ٹائمز): روزانہ چہل قدمی کے فوائد سے تو ہم میں سے اکثر افراد بخوبی واقف ہیں، توانائی کی سطح میں اضافے سے لے کر دل کے صحت مند ہونے تک، چہل قدمی ہماری صحت پر متعدد مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ماہرینِ صحت عرصہ دراز سے کھانے کے بعد چہل قدمی کے مفید ہونے کے متعلق بتاتے آئے ہیں۔ اب حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کھانے کے بعد چہل قدمی بلڈ شوگر کے ایک دم اضافے کو قابو کرنے میں مدد دے سکتی ہے، جس کے سبب ٹائپ 2 ذیابیطس جیسی پیچیدہ صورتحال سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ بڑی عمر کے افراد جن کو ٹائپ 2 ذیابیطس لاحق ہونے کے خطرات تھے، ان کے کھانے کے بعد 15 منٹ تک ٹریڈ مِل پر چلنے کے نتیجے میں بلڈ شوگر میں کم اضافہ ہوا۔حقیقیت میں ان فوائد کو حاصل کرنے کے لیے صرف دو منٹ کا وقت ہی کافی ہے۔ نئی تحقیق کے مطابق کھانے کے بعد دو سے پانچ منٹ کی چہل قدمی بلڈ شوگر کی سطح میں معقول کمی لاسکتی ہے۔اسپورٹس میڈیسن جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین نے بتایا ہے کہ ساکت کھڑے رہنے سے بھی بلڈ شوگر میں کمی ہوتی ہے لیکن اس اتنا فرق نہیں پڑتا جتنا چہل قدمی سے پڑتا ہے۔محققین کو معلوم ہوا کہ کھانے کے بعد کچھ منٹوں کی کم مشقت والی چہل قدمی غیر فعال رہنے کی بہ نسبت بلڈ شوگر کی سطح میں معقول بہتری لاتی ہے۔ یہ بہتری ان شرکاء میں زیادہ واضح تھی جنہوں نے چھوٹے دورانیے کی چہل قدمی کی تھی۔مطالعہ کی گئی پانچ تحقیقوں میں شریک کوئی بھی فرد ذیابیطس کا مرض لاحق ہونے سے پہلے وقت (جس کو پری ڈائیبیٹیز کہا جاتا ہے) یا ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا نہیں تھا۔ جبکہ دیگر دو میں بیماری میں مبتلا اور جو مبتلا نہیں تھے دونوں موجود تھے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر