مہوش حیات نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔مہوش حیات اور فلم ’نیور ہیو آئی ایور‘ کی ہدایتکارہ لینا خان کو میڈیا پر مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے یوکے مسلم فلم (UKMF) کی چیریٹی کا سرپرست منتخب کرلیا گیا ہے۔اداکار اور پروڈیوسر ساجد وردہ کے قائم کیے ہوئے اس پلیٹ فارم یوکے مسلم فلم (UKMF) کا مقصد اسکرین پر مسلمانوں کے کرداروں سے جڑے ہوئے منفی تاثرات کو تبدیل کرنا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اسکرین سے باہر مسلمانوں کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔اس حوالے سے مہوش حیات نے کہا کہ ’اسکرین پر مسلمانوں کی نمائندگی کو اجاگر کرنے کے لیے میں پچھلے کچھ سالوں سے انتھک محنت کر رہی ہوں، مسلمانوں کی منفی انداز میں اسکرین پر نمائندگی نےہمیں ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور میرا ایمان ہے کہ اسلامو فوبیاکو بھی اسی وجہ سے عروج حاصل ہوا ہے‘۔اُنہوں نے کہا کہ’یوکے مسلم فلم (UKMF) کے ساتھ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے انڈسٹری کے ساتھ کام کرنے کی منتظر ہوں کہ جس طرح سے ہمیں اسکرین پر پیش کیا جاتا ہے، وہ اگر مثبت نہیں تو کم از کم منصفانہ تو ہو‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت مسلمان ہم پر فرض ہے کہ ہم اپنی سچی کہانیاں دوسروں کو سنائیں‘۔ مہوش حیات نے یہ بھی کہا کہ ’میں بہت پرجوش ہوں کہ یوکے مسلم فلم (UKMF)  اُبھرتے ہوئے مسلم ٹیلنٹ کو سپورٹ کرے گا اور اپنے کام کو  سامعین تک پہنچانے میں ان کی مدد کرے گا‘۔دوسری جانب لینا خان یوکے مسلم فلم (UKMF) کی چیریٹی کا سرپرست منتخب ہونے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’فلموں اور ٹیلی ویژن میں کی جانے والی نمائندگی حقیقی طور پر ہمارے ثقافتی منظر نامے کو بدل دیتی ہے‘۔اُنہوں نے کہا کہ’ہم لوگوں کو کیسے دیکھتے ہیں، اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ کیسے کام کرتے ہیں یہ سب ہماری پالیسی پر اثر انداز ہوتا ہے‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ’مجھے امید ہے کہ ہم اپنے ساتھی انسانوں کو اسکرین پر کس طرح دیکھا جاتا ہے اس کے دائرہ کار اور معیار کو بڑھانا جاری رکھ سکتے ہیں، اور اچھی کہانیوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں‘۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر